موٹر وے ایم-8 پر ہولناک حادثہ:دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

شہدادکوٹ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے سجاول میں موٹر وے ایم-8 پر ہولناک حادثہ سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔

موٹروے حکام کے مطابق سجاول جونیجو کے قریب موٹر وے ایم-8 پر وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو معصوم بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...