سورینج حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سورینج میں کوئلہ کان کے افسوسناک حادثے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حادثے کی شفاف انکوائری کر کے وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، اگر کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو ہدایت کی کہ تمام کوئلہ کانوں میں حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...