بیلاروسی دفاعی وفد کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت بیلاروس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف اور اول نائب وزیر دفاع میجر جنرل مراویکو پاول نکولایووچ نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور فوجی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ تربیت، فوجی مشقوں، تکنیکی تعاون اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بیلاروسی وفد کے سربراہ نے پاکستان فضائیہ کی نمایاں پیش رفت کو سراہا، بیلاروسی وفد نے آپریشنل تیاری، جدید ٹیکنالوجی میں ترقی اور خود انحصاری کے اقدامات کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے بیلاروس کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...