عباس عراقچی کا بلغاریہ سے امریکی فوجی طیاروں کو اڈہ دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بلغاریہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کی حمایت کے لیے بیزمر ایئر بیس دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے امریکی فوجی طیارے کو اڈہ دینے کے فیصلے پر خبردار کرتے ہوئے اسے قابل مذمت، ناقابل قبول اور روایتی دوستانہ تعلقات کے منافی قرار دیا۔
عباس عراقچی نے بلغاریہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی دشمنانہ اقدام کے خلاف قومی سلامتی کا دفاع کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments