ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ قشم جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن کے الازرق ایئربیس کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی ایف-35 طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق حملے میں دشمن کے کئی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک جدوجہد جاری رہے گی اور "اللہ کی مدد سے جارح ملک کو اس کے اقدام کی سزا دی جائے گی۔"

ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے دھمکیاں اور بحری جہازوں کی آمدورفت میں مداخلت جاری رہے گی، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...