بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن: (دنیا نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مبینہ نسل کشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، دفاعی پرزے اور گولہ بارود فراہم کرتا رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اکتوبر 2023 سے نومبر 2025 کے دوران اسرائیل کو اسلحہ، پرزوں اور گولہ بارود کی مجموعی طور پر 2,596 کھیپیں برآمد کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی نجی فرموں اور سرکاری کمپنیوں نے اسرائیل کی دفاعی صنعت سے وابستہ اداروں، جن میں ایلبٹ سسٹمز اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز شامل ہیں، کو مختلف دفاعی پرزے فراہم کیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں بین الاقوامی قانون کے تحت نسل کشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
نوٹ: مذکورہ الزامات ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مبنی ہیں، اس خبر کے اجراء تک بھارتی حکومت اور متعلقہ اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments