امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ عائد کی گئی بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑا جا چکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز تک 18 جہازوں کا رخ موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 تجارتی جہاز واپس بھیجے گئے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 29, 2026
سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے 2 جہازوں کو ناکارہ بھی بنا دیا، جبکہ دو دیگر جہازوں پر چڑھ کر تلاشی اور کارروائی بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments