ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق قشم جزیرے میں بھی شہر کے اندر 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایک میزائل رہائشی علاقے میں گرا، تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب بوشہر صوبے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس علاقے میں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بندر عباس میں بھی 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ابوموسیٰ، کیش اور قیشم کے جزیروں سے بھی دھماکوں کی آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...