ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف گیس کمپنیوں کے لیے نرخوں میں 32 سے 34 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے لیے نرخوں میں مجموعی طور پر 34.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 83 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لیے ایل این جی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...