اپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر خونریز تصادم، دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
اپر کرم:(دنیا نیوز) اپر کرم میں جائیداد کے تنازع پر چچازاد بھائیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں اصغر حسین اور ان کے سگے بھائی اسد علی شامل ہیں جب کہ دونوں رشتہ دار بھائیوں کی لاشیں دیکھ کر کمال حسین کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ بھی انتقال کر گئے۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئےجن کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments