وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے پاک۔آذربائیجان برادرانہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں سیاسی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر سفیر کی کاوشیں قابلِ تحسین قرار دیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز میں سفیر کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے صدر الہام علییف کیلئے نیک تمناؤں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم کو اپنے خاندان کے پاکستان میں قیام کے تجربات پر مبنی کتاب پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...