ایران کی فوجی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کارروائیوں میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ ایران کی ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت کو بھی انتہائی کم سطح تک محدود کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی ایران کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت باقی نہیں رہے گی، انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران اپنے معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینیسوٹا میں ہونے والے ایک سائبر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا، تاہم ان کے مطابق وہ اس کا ذمہ دار مینیسوٹا کی مقامی انتظامیہ کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ "مکمل طور پر نااہل" ہے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسپین میں غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد داخل ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال امریکہ میں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری مدتِ صدارت میں امریکہ کی تاریخ کی بہترین فوج تشکیل دی گئی، جبکہ حکومت ملک میں امن کے قیام اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...