شہرِ قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے علاقے کھارادر میں جوڑیا بازار میڈیسن مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آتے ہی ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا مقتول کی شناخت 45 سالہ آصف ولد حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع پر فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کیے۔
علاوہ ازیں تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کےلیے ٹیم تشکیل دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments