خانپور ہزارہ کے علاقے سنگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خانپور ہزارہ: (دنیا نیوز) بالائی علاقہ سنگڑا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ملک مشتاق ولد شفیع کےنام سے ہوئی ہے، مقتول کی بکریاں اس کے ہمسائے زبیر کی چراگاہ میں داخل ہوئیں جس پر تکرار ہوگئی، زبیر نے مشتعل ہو کر مشتاق پر فائرنگ کر دی۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کر دی، پولیس نے قاتل کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...