آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوسرا مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، انتخابی دنگل (کل) 2 اگست کو سجے گا۔

دوسرے مرحلے میں 21 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوگی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مظفرآباد ڈویژن میں 208، مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار مد مقابل ہیں، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر 8، حساس پر 6 اور نارمل پولنگ سٹیشن پر 4 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...