گورنر پنجاب کا باغبانپورہ کا دورہ، چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے باغبانپورہ کا دورہ کیا، چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کیلئے جلد مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا، پنجاب حکومت لواحقین کیلئے مالی معاونت کا اعلان اور ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ کے نعرے پر عمل بھی ہونا چاہئے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یہاں پر اعلان ہو جاتا ہے عمل نہیں ہوتا، قانون بن جاتا ہے اس پر عمل نہیں ہوتا، تین بارشیں ہوئیں اور تینوں میں حادثات ہوئے، پہلے کاہنہ میں نقصان ہوا اب یہاں ہوگیا۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ادارے خواب خرگوش سے نکلیں، اداروں کو بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...