بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست کے بھیونڈی علاقے میں پیش آیا، جو ممبئی کے قریب واقع ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے پوری رات امدادی کارروائیاں جاری رکھیں، تاہم حکام کے مطابق چند افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...