مصر کی دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملہ: خلیج تعاون کونسل کی شدید مذمت

ریاض: (ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے مصر کے شمال میں بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع دمیاط بندرگاہ پر ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں اور حملے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی سی سی کے رکن ممالک مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی سرزمین، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...