ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
ایران: (دنیا نیوز) ایران نےح کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کردیا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کویت کی احمد الجابر ایئر بیس میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے، جنگی طیاروں کے ہینگرز، مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائی قشم جزیرے میں رہائشی عمارت پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی، کویت میں امریکی فوجی اڈے علی السالم پر حملہ کرکے 2 ڈرون ہینگر اور ایندھن کا گودام تباہ کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بحرین میں شیخ عیسیٰ بیس پر امریکی فوج کے پاور جنریٹرز، نیوی گیشن سسٹمز اور انتظامی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments