شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا پر سیاست کسی صورت قبول نہیں، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے۔
بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم لوگوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا، دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، صوبے میں امن کا سورج پورے آب و تاب سے چمکے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس صوبے میں امن و امان کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، فورسز نے بلوچستان کی حفاظت کرنی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے، پاکستان تاقیامت رہنے کیلئے ہے، کسی کا باپ اس ملک کو توڑ نہیں سکتا۔
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، آنے والی نسلوں نے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments