مردان: 30 سالہ شہری کے حجرے سے اس کی گولی لگی لاش برآمد

مردان: (دنیا نیوز) نواحی علاقے سے 30 سالہ شہری کے حجرے سے اس کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چورہ کے علاقے بابینی میں میں پیش آیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ افضال خان کے نام سے ہوئی ہے، حجرہ اندر سے بند تھا۔

واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تھانہ چورہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتول پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مجاہد خان کے چچا زاد بھائی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...