گریٹر مانچسٹر میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا
مانچسٹر: (دنیا نیوز) برطانیہ کی لیبر پارٹی کی رکن بیوکریگ نے گریٹر مانچسٹر کے میئر کے انتخابات میں میدان مار لیا، الیکشن کا مجموعی ٹرن آؤٹ 25 فیصد رہا۔
خبر ایجنسی کے مطابق لیبر پارٹی کی رکن بیوکریگ مانچسٹر کی نئی میئر منتخب ہو گئیں، نشست لیبر پارٹی کے اینڈی برنہم کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
میئر مانچسٹر کے عہدے پر لیبر پارٹی اور ریفارم یو کے کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، میئر مانچسٹر کے الیکشن میں 5 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
لیبر پارٹی کی امیدوار بیوکریگ 3 لاکھ 9 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ ریفارم یو کے کی امیدوار سیان اسٹلی 1 لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments