امریکی ووٹرز آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی قیمت ادا کریں گے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی قیمت ادا کریں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز سمیت اہم بحری راستے بند ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے عالمی معیشت، تیل، منڈی اور امریکی عوام متاثر ہوں گے، امریکی اقدام کے نتائج دنیا بھر میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments