شہباز شریف کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف حمزہ شہباز کے ہمراہ سابق ایم پی اے ماجد ظہور کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ماجد ظہور کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments