ملک محمد اقبال چنڑ کی نماز جنازہ ادا، اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

بہاولپور: (دنیا نیوز) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی نماز جنازہ بہاولپور سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ملک تیمور خاں اور امجد مان نے شرکت کی۔

صوبائی وزرا میاں کاظم علی پیرزادہ، بلال اکبر خان، اراکین صوبائی اسمبلی رانا آفتاب اقبال، رانا شہباز اور ملک ارشد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئیں۔

آر پی او بہاولپور غازی صلاح الدین، اراکین اسمبلی، معروف سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے عہدیداران اور عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کی مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...