ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ ہوا تو امریکی حاکمانہ نظام تباہ ہو جائے گا: محمد مخبر
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ امریکی حاکمانہ نظام اور مغربی عالمی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
اپنے بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ امریکا معاملات کا جائزہ فوجی طاقت کے توازن کی بنیاد پر لیتا ہے، جبکہ ایران تاریخ کی منطق اور طویل المدتی حقائق کے مطابق جواب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو اس کے اثرات میدانِ جنگ سے باہر بھی محسوس کیے جائیں گے اور مغربی طاقتوں کی جانب سے گزشتہ ڈھائی سو برس میں قائم کیا گیا عالمی نظام تباہ ہو جائے گا۔
محمد مخبر کا کہنا تھا کہ جب اس نظام کے بنیادی ستون گر جائیں گے تو نہ قیادت کے لیے کوئی مؤثر کمانڈ سینٹر باقی رہے گا اور نہ ہی استحصال اور لوٹ مار کے لیے کوئی عالمی منڈی موجود ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments