ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
ماسکو: (دنیا نیوز) ماسکو میں معروف ریستوران میں خودکش دھماکے سے 3 افراد ہلاک، جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
روسی حکام کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسط میں معروف ریستوران کے قریب دھماکا رات کو مقامی وقت کے مطابق 8 بجے ہوا، ایک خاتون کے پاس موجود دیسی ساختہ بم پھٹنے سے تباہی پھیلی۔
روسی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کے مطابق ایک خاتون نے ریستوران میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا تو دھماکا ہوگیا، دھماکے میں خاتون اور سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے حملہ آور خاتون کی شناخت اور دھماکے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments