محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں۔

ایک پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا، ایک پوائنٹ پر عملدرآمد ہماری فوج کے ذمہ تھا، جس پر عملدرآمد جانوں کی قربانیوں سے ہو رہا ہے، باقی 12 پوائنٹ وزارت داخلہ کی ذمہ داری تھے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم مضبوط کرنا اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا فورم پارلیمنٹ ہے، محسن نقوی اسی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، معاملے کو کابینہ میں بھی زیر بحث لایا جاسکتا ہے، اس سے سسٹم مضبوط ہوگا اور تبدیلی آئینی عمل سے گزرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نقوی صاحب پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاس میں کبھی کبھار ہی آتے ہیں، نقوی صاحب اس نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر ساڑھے 3 سال سے فائز ہیں، اگر وہ چاہتے تو نظام کی تبدیلی کی بات یا پیشرفت اس عرصے میں کرسکتے تھے، چلیں دیر آید درست آید۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نقوی صاحب تو ماشاء اللہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں، سسٹم کا ارتقائی عمل دہائیوں سے گروہی و ذاتی مفادات کے تابع ہے، اس کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...