گوجرانوالہ: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، 2 گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر میں مختلف علاقوں کے اندر مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزمان ہلاک اور 2 گرفتار ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کھیالی پولیس مقابلے کے دوران ملزم علی شیر ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ اروپ پولیس مقابلہ کے دوران الیاس نامی ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...