پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک
لما: (دنیا نیوز) پیرو کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی مقام نازکا لائنز کے قریب چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ناز کا لائنز کے آثار قدیمہ کے مقام کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔
پیرو کے سرکاری نیوز چینل ٹی وی پیرو نے بتایا کہ طیارے میں 11 سیاح اور 2 پائلٹ سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments