ایرانی فوج کے پاس جامع منصوبہ تیار ہے، جارحیت کر کے بھاگنے کا دور ختم ہو چکا: ایرانی کمانڈر
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ غلط اندازے لگا کر کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے، ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے، ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ہفتے کے آخر میں ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments