پینٹا گون کا ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پینٹاگون نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ امریکی اسرائیلی حملے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی فیصلے سے قبل ممکنہ ایرانی اہداف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا محکمہ دفاع مکمل طور پر تیار ہے اور صدر کی ہدایات پر کسی بھی وقت عمل درآمد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مبینہ طور پر ایران کی توانائی سے متعلق تنصیبات پر بمباری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتے ہیں اور عالمی مالیاتی منڈیوں کے پیر کو کھلنے سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال ان مجوزہ حملوں کی حتمی منظوری نہیں دی ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...