دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی علاقے الریس میں ایک گھر کو اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کی الثلاثینی سٹریٹ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے جولائی میں غزہ میں 152 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 21 بچے بھی شامل تھے، یہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ایک ماہ میں شہید ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، شہدا میں 21 بچے، 14 خواتین اور 4 معمر افراد بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...