یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کی فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں روس کی جنگی معاونت کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی افواج نے روس کے سراتوف کے علاقے میں دو اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا، جو کہ فرنٹ لائن سے 600 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔
صدر کے مطابق نشانہ بنائی گئی اہم تنصیبات میں ساراتوف آئل ریفائنری اور اینگلز ملٹری ایئر بیس شامل ہیں۔
کالوگا کے علاقے میں یوکرین کی افواج نے لیوڈینوسکایا آئل ڈپو کے ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت کو بھی نشانہ بنایا۔ مزید برآں حملے میں روس کے برائنسک علاقے میں ایک ایسی جگہ کو نشانہ بنایا گیا جو حملہ آور ڈرونز کو ذخیرہ کرنے، تیار کرنے اور لانچ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
زیلنسکی نے یوکرین کی دفاعی افواج کا ملک کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور درست نتائج فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
صدر نے کہا کہ ہم جنگ اور مالیاتی جارحیت کو ہوا دینے والی روسی تنصیبات کے خلاف اپنی طویل مدتی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments