دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 72 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیرآباد کے مقام پر نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 3 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح نارووال کے نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی جپہ نے کہا ہے کہ بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...