ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ
لاہور: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات اور حملے روکنے کے اعلان پر خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمتیں 84 ڈالر کی سطح پر آگئی ہیں۔
عالمی معیشت پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھل گئی تو خام تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر تیزی سے آ جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments