چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ، کمی اور امداد کے قومی کمیشن نے چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں بارش سے آنے والے سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

26 جولائی کی سہ پہر کو ڈنگسی شہر کی وی یوان کاؤنٹی کے ایک خوبصورت علاقے میں اچانک سیلاب آیا، جس سے 25 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

کمیشن نے صوبہ گانسو کے حکام پر زور دیا کہ وہ آفات سے نقصانات کی تحقیقات اور ذمہ داری کا جلد از جلد کرے، اپنی آفات سے بچاؤ، تخفیف اور امدادی صلاحیتوں میں اضافہ کرے، اور لوگوں کی جان و مال کی بہتر حفاظت کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...