چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں سات ماہ قبل ہونے والے دھماکے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، پلانٹ کے سات ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور چار کمپنیوں کو جرمانے کئے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کےشمالی خود مختار علاقے انر منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں جنوری میں ہونے والے دھماکے میں میں 10 افراد ہلاک اور 84 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باؤتو نامی شہر میں واقع باؤ گانگ سٹیل پلانٹ میں دھماکا 18 جنوری کو سہ پہر تین بجکر ایک منٹ پر ہوا، دھماکے کی وجہ سے پلانٹ کے ٹینک کی دیوار پھٹ گئی اور کیمیائی مادہ بہہ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات کے بعد پلانٹ کے سات ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید چھ کو تحقیقات کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

حادثے میں ملوث چار کمپنیوں کو انتظامی جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ شہر اور ضلع کی سطح پر حکام اور اداروں کو اپنے اعلی حکام کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...