انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ شکست کی صورت میں اپنے مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں، انہوں نے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسے مبارکباد دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کامیابی اور ناکامی دونوں کو کھلے دل سے قبول کرنے کی روایت اپنانی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام انتخابی حلقوں میں برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور جمہوری استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...