آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ

ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا میں جون کے دوران آنے والی ہیٹ ویوز کے باعث 395 افراد کی موت واقع ہوئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات آسٹرین ایجنسی برائے صحت اور غذائیت (AGES) نے بتائی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث ریکارڈ پر کسی بھی پچھلے جون کے مقابلے میں زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں، اس سے قبل جون 2019 میں ملک میں ہیٹ ویوز سے 60 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

آسٹریا کی وزیر صحت کورینا شومن نے کہا کہ شدید گرمی سے اموات کی یہ تعداد چونکا دینے والی ہے، یہ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ گرمی اب صرف صحت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ صحت اور زندگی کے لیے ایک ٹھوس خطرہ ہے۔

قبل ازیں انگلینڈ اور ویلز میں دو ماہ کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث تقریباً 2,700 اموات کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

امپیریل کالج لندن، برطانیہ کے محکمہ موسمیات اور لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے کئے گئے مشترکہ تجزیے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 21 سے 29 مئی کے دوران آنے والی پہلی شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں تقریباً 550 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 18 سے 28 جون کے دوران آنے والی دوسری اور زیادہ شدت والی ہیٹ ویو کے باعث تقریباً 2,200 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...