لودھراں: ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

لودھراں: (دنیا نیوز) گیلے وال میں کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس اوورشوٹ ہو کر سینڈہمپ پر چڑھ گئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں ڈی ٹریک ہوئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو نیا انجن لگا کر منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کے ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاون ٹریک متاثر نہیں ہوئے، واقعہ کی انکوائری کے بعد ہی ہزارہ ایکسپریس کے اوورشوٹ ہونے کی وجہ سامنے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...