شزہ فاطمہ سے اوورسیز طلبہ کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے اوورسیز اور دنیا کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں وزیراعظم کے ’ڈیجیٹل نیشن‘ ویژن، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ٹیلی کام اصلاحات اور ڈیجیٹل پاکستان کے مستقبل پر ایک گھنٹہ طویل تفصیلی نشست ہوئی۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان ملک کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں فور جی اور فائیو جی کنیکٹیویٹی کے فروغ اور جدید ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرآئی ٹی کہ حکومت کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

شزہ فاطمہ نے فری لانسرز، طلبہ اور سٹارٹ اپس کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا اور طلبہ کے تمام سوالات کے جامع اور تفصیلی جوابات دیے۔

ملاقات کے اختتام پر اوورسیز طلبہ نے وزارتِ آئی ٹی کے انقلابی اقدامات اور ڈیجیٹل ویژن کو زبردست الفاظ میں سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کے سفیر کے طور پر مثبت کردار ادا کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...