بہاولنگر میں سی سی ڈی سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے لشکر چوک کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مقابلہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک ملزم کی امتیاز کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی، ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments