پشاور بورڈ نے میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
پشاور: (دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے حصہ لیا، ان میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کر دیا گیا۔
نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99 فیصد رہا۔
دوسری جانب دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 66 ہزار 988 طلبہ کامیاب، جبکہ 27 ہزار 788 ناکام قرار پائے۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا مجموعی کامیابی کا تناسب 70.2 فیصد رہا ہے۔
بورڈ انتظامیہ نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments