آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں آبنائے ہرمز سے متعلق مثبت پیش رفت کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 5.29 فیصد کمی کے بعد 76.09 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 4.77 فیصد سستا ہو کر 79.77 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل بھی مثبت خبروں کے اثرات کے باعث امریکی کروڈ آئل کی قیمت 4.97 فیصد کمی کے ساتھ 76.35 ڈالر فی بیرل، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 4.20 فیصد کمی کے بعد 80.25 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...