چہلم حضرت امام حسینؓ پر صوبہ بھر میں حالات پرامن رہے، آئی جی پنجاب
لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس فورس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے دوران 730 مجالس، 420 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز، اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزراء، مشیران، علاقائی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین رہنمائی فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب پولیس کو چہلم حضرت امام حسینؓ کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون حاصل رہا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں، مختلف مکاتبِ فکرکے علمائے کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments