ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خلیج میں استحکام کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زور
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو صدر ٹرمپ اور امیرِ قطر نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ دوران گفتگو واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کے ذریعے قریب لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے ساتھ خلیج میں استحکام اور امن کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments