آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے نئے میکانزم سے متعلق ہونے والی بات چیت تکنیکی اور سیاسی دونوں سطحوں پر مثبت رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز میں تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت، بحری لینز کے تعین اور نیویگیشن کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایسے طریقۂ کار پر بھی گفتگو کی جس کے ذریعے ایران اور عمان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز میں محفوظ اور منظم بحری آمدورفت کو فروغ دینا اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...