پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے گندم کی نئی ریلیز پرائس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاسکو سے حاصل کردہ اور ایگریگیٹرز کے پاس موجود گندم کی قیمت 3 ہزار 800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن پنجاب فوڈ سٹفس (کنٹرول) ایکٹ 1958 کے تحت جاری کیا گیا ہے، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق نوٹیفکیشن پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے گندم کی ریلیز پرائس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments