پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے چین کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی چینی حکام کے ساتھ ری فنانسنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، شرائط و ضوابط جلد فائنل ہونے پر یہ رقم رواں ماہ کے دوران ہی دوبارہ موصول ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا، گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کی گئی جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مرکزی بینک تقریبا 7 ارب ڈالر سے زائد انٹربینک مارکیٹ سے خریداری کی توقع رکھتا ہے، انٹربینک سے خریدے ڈالرز بیرونی ادائیگیوں کیلئے اور زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...